ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / لبنان کے دارالحکومت بیروت میں حکومت مخالف مظاہرے 

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں حکومت مخالف مظاہرے 

Mon, 11 Nov 2019 17:44:52    S.O. News Service

 بیروت  11نومبر (آئی این ایس انڈیا) لبنان میں حکومت کے خلاف عوامی احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ کل اتوار کو دارالحکومت بیروت کے وسط میں سیکڑوں افراد نے حکومت کے خلاف ریلی نکالی۔ بعد ازاں مظاہرین نے بجلی سپلائی کرنے والی کمپنی کے ہیڈ کواٹر کے باہر دھرنا دے دیا۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ روزاتوار ثابت قدمی کے عنوان سے مظاہرین نے ایک بڑا احتجاجی جلوس نکالا۔ جلوس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے حصہ لیا۔سینکڑوں مظاہرین وسطی بیروت میں العازریہ اسکوائر کے سامنے جمع ہوئے۔ انہوں نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر ملک میں فرقہ واریت اور مذہبی عدالتوں کے خاتمے کے مطالبات درج تھے۔بعد ازاں مظاہرین کا جلوس لبنان کی بجلی کمپنی کے صدر دفتر کے سامنے خیمہ زن ہوگیا۔ اس دھرنے کو’24 سے 24‘ کا عنوان دیا گیا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ لبنان کے تمام علاقوں بالخصوص بیروت میں بجلی کی 24 گھنٹے فراہمی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کرنا ہے۔ 


Share: